کرم میں حالات کشیدہ ہوگئے، لوئر کرم میں گزشتہ رات مسلح افراد نے کئی دیہات اور بازار جلا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لوئر کرم میں نادرا آفس اور پیٹرول پمپ پر آگ لگا کر توڑ پھوڑ کی گئی، والدین نے الزام عائد کیا کہ بگن میں مسلح افراد نے بچوں کو ماؤں کی گود سے چھین کر آگ لگادی۔
متاثرین کو علاقہ مکینوں نے اپنے گھروں میں پناہ دی۔
بالش خیل، سنگینہ، خار کلے میں حالات کشیدہ بدستور کشیدہ ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لوئر کرم سے خواتین اور بچوں نےتحصیل ٹل میں نقل مکانی کی گئی ہے، پندرہ سو افراد کیلئے سرکاری عمارتوں میں رہائش کا انتظام کرلیا گیا۔
دوسری جانب دہشتگردی کے واقعے کے خلاف اے این پی کا صوبہ بھر میں پچیس نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کرم میں ضلعی انتظامیہ سے جرگہ کررہا ہے، معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں اورمسائل کے حل کے لیے مثبت گفتگو ہوئی، اگلے مرحلے میں دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی، اولین ترجیح دونوں فریقین کے درمیان سیز فائر کرواکر امن قائم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین کی واضح ہدایات ہیں مسائل گفتگو سے حل کیے جائیں۔