اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ویڈیو: بائیک رائیڈرنے بل زیادہ بھیجنے پر اسکوٹر کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آن لائن بائیک رائیڈر نے آن لائن کمپنی کی جانب سے بل زیادہ بھیجنے پراسکوٹر کو آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں آن لائن کمپنی نے رائیڈر کو 90 ہزار کا بل بھیجا جس کے بعد اس نے موٹر سائیکل پر ہتھوڑے برسا کر اسے آگ لگادی۔

ملزم محمد ندیم جو کہ پیشہ سے مکینک ہے اس نے واقعے سے صرف 20 دن قبل اولا اسکوٹر خریدا تھا۔

- Advertisement -

فائر ڈپارٹمنٹ نے مزید نقصان کو روکا، لیکن اس واقعے نے بھارت میں ای اسکوٹر بنانے والی ایک معروف کمپنی اولا الیکٹرک کی سروس کے معیار کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

اولا الیکٹرک نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ملک بھر میں 431 سروس اسٹیشن چلانے والی کمپنی نے حال ہی میں اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا۔

مدھیہ پردیش کے اندور میں اولا الیکٹرک کے ایک شوروم میں گزشتہ ماہ آگ لگ گئی۔ گیتا بھون علاقے میں آگ لگنے سے کافی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اے سی پی تشار سنگھ نے تصدیق کی کہ شوروم کو خالی کرا لیا گیا، اور فائر بریگیڈ نے کامیابی سے آگ پر قابو پالیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں کالابوراگی پولیس کمشنر کے مطابق ندیم کو گاڑی کے ساتھ بار بار مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کئی بار سروسنگ کے لیے شوروم میں گیا۔ سروس سنٹر کے جواب سے مطمئن نہ ہو کر اس نے مبینہ طور پر شوروم میں پٹرول لا کر چھ اسکوٹروں کو آگ لگا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں