جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

سابق ریسلر ہوگن نے ٹرمپ کا وزیر بننے کی امید باندھ لی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ سابق ریسلر اور اداکار ہلک ہوگن نے بھی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں وزیر بننے کی امید باندھ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سابق ریسلر اور کئی ہالی ووڈ فلموں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار ہلک ہوگن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انہیں اپنی کابینہ میں شامل کر سکتے ہیں۔

اس امید کی توجیح انہوں نے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ صدارتی الیکشن سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر میں میڈیشن اسکوائر گارڈن مین انتخابی ریلی کے دوران ان کی ٹرمپ سے بات چیت ہوئی تھی جس میں ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے پر انہیں کوئی ذمے داری سونپنے کا عندیہ دیا تھا۔

- Advertisement -

ہلک ہوگن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں کہا تھا کہ آپ جسمانی فٹنس پر صدر کی کونسل چلانے کے لیے بہترین رہیں گے۔

صدر کی کونسل برائے کھیل، فٹنس اور غذائیت ایک وفاقی مشاورتی ادارہ ہے جو جسمانی سرگرمیوں اور متوازن غذا کو فروغ دیتا ہے اور موجودہ صدر جو بائیڈن نے اس کونسل کو 30 ستمبر 2025 تک توسیع دی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کی نامزدگی مکمل کر لی ہے، اب سینیٹ سے توثیق کا انتظار ہے۔ ان کی نامزد کابینہ میں لنڈا میک میہن بھی شامل ہیں جو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی سابق سربراہ ہیں اور انہیں وزیر تعلیم نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہوگن مشہور امریکی پروفیشنل ریسلر رہے ہیں جنہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں کئی عالمی ایونٹ جیت کر خوب شہرت سمیٹی اور ان کا مشہور جملہ ’ہلکامینیا‘ دنیا بھر میں مشہور ہوا۔

ریسلنگ کیریئر کے اختتام پر ہلک ہوگن نے کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی کام کیا، جن میں سے ‘نو ہولڈز بارڈ’، ‘مسٹر نینی’، اور ‘سبربن کمانڈو’ قابل ذکر ہیں۔ وہ کئی رئیلیٹی شوز کا حصہ بھی بنے، جن میں ‘ہوگن نوز بیسٹ’ خاص طور پر مقبول ہوا۔

سابق ریسلنگ ایگزیکٹو امریکی وزیر تعلیم نامزد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں