ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بڑا فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے، اسلام آباد میں رہنے کے خواہشمند افغان شہریوں کو ڈپٹی کمشنر سے این او سی لینا ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں، اسلام آباد میں معمولات زندگی بحال ہوچکا ہے، جب سے یہ بھاگے ہیں اس کے بعد لاشوں کا پروپیگنڈا شروع کیا گیا، ان کے لوگ صبح سے لاشوں کیلئے اسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ کل کسی ایک پولیس والے کے پاس اسلحہ دکھا دیں، اگر کل کوئی گولی چلی ہوتی تو یہ پوری دنیا میں واویلہ کردیتے، ان کو اپنی شرمندگی چھپانے کا موقع نہیں مل رہا، کل بھی کہا آج بھی کہتا ہوں کوئی ایک لاش دکھا دیں۔

محسن نقوی نے اگر کوئی مرا ہے تو ا س کا نام ہی بتا دیں، ہم نے جب پوچھا تو کسی اسپتال میں کوئی لاش نہیں تھی، ہمیں نام بتائیں، کون ، کس مقام پر مارا گیا، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پتھر لگنے سے زخمی ضرور ہوئے ہوں گے، پولیس اور فورسز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم مظاہرین کی ہلاکتوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ عزت کیساتھ چلے گئے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہتر ہے، ہم وہ ڈیٹا بھی شیئر کریں گے کہ انھوں نے کتنے آنسو گیس کے شیل مارے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں