اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

ایشوریا رائے کی بھابھی کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: فلم اسٹار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہیں کے بیچ معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی بھابھی شریما کا اہم بیان سامنے آگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے کی بھابھی شریما نے انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی بزنس ڈیل حاصل کرنے یا مارکیٹ میں اپنی تشہیر کیلیے نند کا نام استعمال نہیں کیا۔

شریما کا مذکورہ نوٹ سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمReddit پر ایک صارف کی پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے مالی فائدے کیلیے بالی وڈ اداکارہ کے نام کا غلط استعمال کیا۔

بھابھی نے نند کا نام لیے بغیر ان قیاس آرائیوں کو رد کیا اور خود کو ایک خود مختار خاتون کے طور پر ظاہر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے کبھی کسی کے نام سے کوئی کاروبار کھولنے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے اپنی سالگرہ پر شویتا نندا کی طرف سے بھیجے گئے گلدستے کی تصویر پوسٹ کرنے پر ٹرول کرنے والوں کو بھی جواب دیا۔

’میری سالگرہ 21 نومبر کو تھی اور حسب معمول پھول بھیجے گئے۔ میں نے چیخ چیخ کر سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔ بلاگر یا مواد تخلیق کرنے سے پہلے میں کئی سالوں تک ویلتھ مینجمنٹ میں بینکر رہی۔ 2017 کے بعد میں باقاعدہ بلاگنگ شروع کی، میں نے کبھی کسی کے نام سے کوئی کاروبار نہیں کھولا۔‘

شریما نے مزید کہا کہ میں چیزوں کو واضح کر رہی ہوں کیونکہ یہی حقائق ہیں، میں نے اپنے طور پر سالوں سے مواد تخلیق کار کے طور پر ایک آزاد کیریئر بنایا، اس کیلیے میرے شوہر، ساس اور والدین ضمانت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماں کے طور پر میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ جب میرا نام شامل ہو تو حقائق واضح کروں۔

یاد رہے کہ شریما ایشوریا رائے کے بھائی آدتیہ رائے کی اہلیہ ہیں اور جوڑے کے دو بچے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ طویل عرصے سے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں طلاق کی خبریں بھی زیرِ گردش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں