اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

زخم سہہ لیں گے، بےعزتی نہیں اٹھائیں گے، پی سی بی سربراہ کا آئی سی سی کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل آئی سی سی حکام کو واضح جواب دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی سربراہ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام سے گفتگو میں کہا ہے کہ زخم سہہ لیں گے، بےعزتی نہیں اٹھائیں گے، آئی سی سی کی میٹنگ جمعہ 29 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے دبئی میں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ بورڈ ممبران پوری چیمپئنزٹرافی پاکستان میں کرانے کے حق میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دباؤ کا شکار ہے۔

- Advertisement -

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اب تک جاری نہیں کیا جاسکا ہے، تاہم براڈکاسٹرز کو 5 دسمبر سے پہلے معاملے کا حل نکلنے کی امید ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جائیں اور وہ یہاں نہ آئیں، چیمپئنر ٹرافی سے متعلق پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنا واضح موقف دے چکے، اب بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔

آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آرہا ہے۔ چیمپئنر ٹرافی کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں لائیں گے، اللہ نے چاہا تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں