پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’نواز شریف نے آج تک نہیں کہا کہ میں پاکستان کیلیے جان دوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے آج تک یہ نہیں کہا کہ میں پاکستان کیلیے جان دوں گا۔

مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کے ذہن میں پاکستان کی سیاست نہیں بلکہ علاقائی سوچ ہے، بلاول بھٹو زرداری جس طرح چل رہے ہیں وہ انہیں سیاسی شکست دے چکے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ ہماری سیاست نہیں ہے، پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہے، جب پارٹی بنی تو کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ یہ چند طلبہ کا گروپ ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو ایک سسٹم نے قتل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران تو حل ہو جائیں گے لیکن قوموں کے درمیان اعتماد کا فقدان بڑا مسئلہ ہے، پاکستان کو چلاناہے تو تمام صوبوں کے حقوق کو ماننا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالو گے کیا ہم دیکھتے رہیں گے؟ نواز شریف نے کالا باغ کا ڈرامہ شروع کیا تھا وہ نہیں رہے تھے، سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالیں گے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں