جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ دوران میچ ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، تاہم اس دوران وہ خطرناک انجری سے محفوظ رہے۔
رپورٹس کے مطابق ابوظبی شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹین لیگ کے ایک میچ کے دوران فاف ڈوپلیسی کو انجانے میں ریسلنگ کے حملے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ڈوپلیسی میچ کے دوران گیند کو باؤنڈری لائن پار کرنے سے روکنے کے لیے کافی دور سے بھاگے اور لائن پر پہنچنے کے وقت وہ اپنی اسپیڈ پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکے۔
باؤنڈری لائن کے باہر کھڑے بال پکر نوجوان نے اس دوران بال کو پکڑنے کی کوشش کی اور عین اسی وقت اپنی دوڑ پر کنٹرول نہ رکھنے والے ڈوپلیسی لڑکے سے ٹکرا گئے۔
انجانے میں یہ ٹکر ریسلنگ کے حملے کے منظر جیسی معلوم ہوئی، جس میں پہلوان ایک دوسرے کو رِنگ سے نیچے پھینکنے کے لیے اکثر ایسا کرتے نظر آتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے اہم خبر
جنوبی افریقی کرکٹر حادثے میں بری طریقے سے زمین پر گر گئے تاہم ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں کسی قسم کی انجری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس ٹکر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔