جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

جیل میں بیٹھے شخص سے سزا نہیں کاٹی جارہی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل میں بیٹھے شخص سے سزا نہیں کاٹی جارہی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص سے سزا نہیں کاٹی جارہی، اس نے بار بار کال دی نکلو، گھیراؤ کرو جلادو، ہر کال بری طرح فیل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ کیا، پولییس اور رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا اور جھوٹ بولا کے ہمارے ہزار بندے مار دیے۔ ایک انسان کی بھی جان گئی تو ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیتھا شخص ہے، 170 سے زائد اہلکار زخمی ہیں جن کے جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوتی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہر دہشت گرد لے کر آئے اگر قانون نافذ کرنے والے گولی چلادیتے تو پانچ منٹ میں سب ختم ہوجانا تھا، دہشت گرد کا ایک گروہ ہے جسے پاکستان سے ختم ہوجانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے خاتمے کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مریم نواز نے مزید کہاکہ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ ان کی ہر کال بری طرح پٹ گئی ہے،ناکام ہوگئی ہے، اس کی ایک وجہ مجھے سمجھ آتی ہے اور آپ کو بھی سمجھ آتی ہے، جب لوگ تنگ، بے چین اور بے آرام ہوتے ہیں، ان کی زندگیوں میں تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے تو لوگ نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود 4 سال سڑکوں، گلیوں، محلوں میں عوام کے درمیان گزارے ہیں، جلسے جلوس کیے ہیں، دنیا رات کو 4 بجے بھی امڈ کے آتی تھی، انہیں کوئی روک نہیں سکتا تھا لیکن آج یہ بات بڑی سننے کو ملتی ہے کہ ہم نے تو انہیں جلسے جلوس کی اجازت دی مگر یہ ہمیں اجازت نہیں دیتے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے 5،6 سال جلسے بھی کیے جلوس بھی کیے اور ہفتے میں کئی کئی بات کیے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مریم نواز، مسلم لیگ (ن) یا پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی ایک گملا بھی ٹوٹا، جب آپ خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں تو آپ کے طریقے بھی وہی ہونے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں