جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

’’بمراہ کو آئی پی ایل میں خریدنے کے لیے 520 کروڑ روپے بھی کم پڑجاتے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے کہا ہے کہ آکشن میں بمراہ کے لیے 520 کروڑ روپے بھی کم پڑجاتے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق گجرات ٹائٹنز کے کوچ اشیش کا ازراہِ مذاق کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ کی جدہ میں ہونے والی میگا نیلامی میں اس بار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی بھی بولی لگتی تو فرنچائزز کے لیے 520 کروڑ روپے کا پرس بھی کافی نہیں ہوتا۔

اسپوٹس چینل سے گفتگو میں اشیش نہرا نے پرتھ ٹیسٹ میں بمراہ کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیسر نے بارہا اس طرح کی کارکردگی دکھائی ہے، وہ روہت کی عدم موجودگی میں کپتانی کررہے تھے اور انھوں نے کوئی دباؤ نہیں لیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ نے تمام چیزیں کافی آسانی سے ہینڈل کرلیں اور اس کے لیے ان کی تعریف بنتی ہے، یہ دیکھنا کافی بہترین تھا کہ کپتان فرنٹ سے لیڈ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بمرہ نے کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے، انھوں نے شاندار کپتانی کے ساتھ ساتھ میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم کے 150 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے باوجود بمراہ نے پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کرکے جیت کی بنیاد رکھی تھی اور 5 وکٹیں لیتے ہوئے کیینگروز کو 104 رنز تک محدود رکھا تھا، یہی پرفارمنس بھارت کی جیت کی وجہ بنی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں