ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

سنچورین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف 31 رنز کی اننگز کھیلی اور 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

انہوں نے 309ویں ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

- Advertisement -

بابر اعظم 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے 11 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی گیارہویں کھلاڑی ہیں، بابر سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی ہہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم تمام فارمیٹ مییں 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے لیے مزید 8 رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ بھارت کے روہت شرما سے آگے نکل جائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں