اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

ٹریوس ہیڈ کو گلے لگانا بھی سراج کے کام نہ آیا، گابا کے شائقین نے جملے کس دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے پرتھ ٹیسٹ میں لڑائی کے بعد ٹریوس ہیڈ کو گلے لگایا لیکن پھر بھی گابا کے شائقین کرکٹ نے ان پر جملے کس دیے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان گابا میں تیسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے سراج کو جرمانہ اور ٹریوس ہیڈ کی سرزنش کی تھی، میچ کے بعد سراج نے آسٹریلوی بیٹر کو گلے لگا کر گلے شکوے دور کرلیے تھے۔

دونوں کرکٹر کے درمیان یہ معاملہ ختم ہوگیا تھا لیکن گابا کے کراؤڈ نے محمد سراج کو آڑے ہاتھوں لیا۔

- Advertisement -

محمد سراج باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے جب شائقین کرکٹ نے ان پر جملے کسے اور تنقید کی۔

علاوہ ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنالیے ہیں جبکہ پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

بھارت کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر ہرشیت رانا کی جگہ آکاش ڈیپ کو شامل کیا گای ہے جبکہ روی چندرن ایشون کی جگہ آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی واپسی ہوئی ہے۔

بھارت نے پہلے میچ میں واشنگٹن سندر کو شامل کیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں سندر کی جگہ ایشون کی واپسی ہوئی تھی اور اب جڈیجا کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسکاٹ بولینڈ کی جگہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں