جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کا شاندار کارنامہ : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہوگئے، واقعہ 27 فروری 2019 کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور حمکت عملی کا شاندار مظاہرہ تھا۔

26فروری کو بھارت نے جبہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کادعویٰ کیا تھا، جوابی کارروائی کرتے ہوئے 27فروری کو پاک فضائیہ نے صبح 9:45پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز کیا۔

جے ایف 17تھنڈر اور ایف 16 مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے انہوں نے 6 اہداف کو لاک کیا غیر فوجی اورکیمپوں سے دور کھلی جگہوں پر بم گرائے، بھارتی فضائیہ نے افراتفری میں اپناہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔

پاک فضائیہ نے بہترین حکمتِ عملی اپناتے ہوئے 2بھارتی طیارے مار گرائے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن پیر شاہ گاؤں آزاد کشمیر میں گرا، اس کو مقامی افراد نے پکڑلیا پھر اسے پاک فوج نے اپنی تحویل میں لیا، بعد ازاں پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی ونگ کمانڈر کو رہا کیا تھا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پس پردہ اصل حقائق سامنے آگئے، پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور اس کی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا۔ 27فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا تاریخ ساز دفاع کیا۔

پاکستان نے عالمی میڈیا کو جائے وقوعہ پر لے جا کر بھارتی فضائیہ کا عالمی سطح پر بھانڈا پھوڑا، امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فئیر کے علاوہ بھارت کے دفاعی ماہرین اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی فضائیہ کا جھوٹا دعویٰ مسترد کیا۔ اس موقع پر بھارت کے سابق جرنیل بھی پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا لیکن جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنالیا۔

بھارتی حکام  نے حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے پاکستان کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا جو آج تک سچ ثابت نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے طیارے کے تباہ ہونے اور گرفتاری کے بعد علاقے سے متعلق استفسار اور میڈیکل چیک اپ کے دوران کے تاثرات بیان کئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیراشوٹ سے نیچے آتے ہوئے میں نے دونوں ملک دیکھے، اوپر سے مجھےدونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا گرا تو مجھے پتہ بھی نہیں تھا میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں، مجھے دونوں ملک اور سارے لوگ بھی ایک جیسے ہی لگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں