جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

ملزم ارمغان کے گھر میں غیرقانونی کال سینٹر و سافٹ وئیر ہاؤس کی تحقیقات تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر میں غیرقانونی کال سینٹروسافٹ وئیرہاؤس کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہے، پولیس حکام کا خط تاحال ایف آئی اے کو موصول نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے گھر میں غیر قانونی کال سینٹر سافٹ وئیر ہاؤس کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ پولیس حکام کا خط تاحال ایف آئی اے کو موصول نہ ہوسکا۔

ایف آئی اے کے بغیر ٹیررفنانسنگ، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہیں، سی آئی اے مصطفیٰ کے اغوا، تاوان طلبی اورقتل معاملے پرتحقیق و تفتیش کررہی ہے۔

سی آئی اے نے تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کیلئے ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن کوخط بھیجا تھا۔

کرائم اینڈانویسٹی گیشن حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کی تجاویز کے حوالے سے آئی جی سندھ آفس کو آگاہ کر چکےہیں، دوسرے مرحلے میں اے آئی جی آپریشن متعلقہ حکام کو خط لکھیں گے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ تحقیقات کے لئے سندھ پولیس نے تحریری طور پر رابطہ نہیں کیا، منی لانڈرنگ کے شواہد ملے تو ارمغان کے خلاف مقدمہ درج کریں گے ، غیرقانونی کال سینٹراورلیپ ٹاپس سےمتعلق سائبر کرائم سیل کوتحقیقات کرنی ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں