جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

بیٹی کو کہا تھا شوبز انڈسٹری میں ایسا کام نہ کرنا کہ میرا سر شرم سے جھک جائے: ناصر ادیب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مقبول فلم ساز ناصر ادیب نے کہا کہ بیٹی زویا ناصر کو انڈسٹری میں آنے سے پہلے بس ایک نصحیت کی تھی۔

ناصر ادیب ایک پاکستانی فلمی مصنف ہیں جنہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کو متعدد ہٹ فلمیں دیں، وہ ان دنوں پوڈ کاسٹ کی وجہ سے کافی سہ سرخیوں میں ہیں جہاں وہ پاکستانی فلم انڈسٹری اور اداکاروں کے بارے میں حقائق کا انکشاف کرتے ہیں۔

ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی اداکاری کی مہارت اور اس کے شوبز کیریئر سے متعلق بات کی۔

ناصر ادیب نے کہا کہ اگر میری بیٹی کا شوبز کیریئر سالوں بعد بھی ایک جگہ پر رک گیا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ معیاری کام نہیں کر پا رہیں، میں نے اپنی بیٹی کے لیے کبھی کسی سے سفارش نہیں کی کہ اسے کام دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے کہا مجھ سے کسی تعاون کی توقع نہ رکھنا کیونکہ میں تمھارے لیے کسی سے کام نہیں مانگوں گا، میں نے کبھی بھی بیٹی کے لیے کوئی فلم لکھنے کا نہیں سوچا، کیوں کہ میں عام طور پر پنجابی طرز کی فلمیں لکھتا ہوں۔

ناصر ادیب نے کہا کہ میری بیٹی زویا ناصر فلموں کے لیے موزوں نہیں ہے البتہ وہ ڈراموں کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتی ہیں، انہوں نے کئی ڈراموں میں بہت اچھا کام کیا ہے۔

فلم ساز نے واضح کیا کہ اگر میری بیٹی میں ٹیلنٹ ہوگا اور وہ اچھا کام کرنے کے اہل ہوں گی تو وہ انڈسٹری میں اپنا اعلیٰ مقام خود بنا لیں گی، انہیں رکاوٹ روک نہیں سکتیں، کیوں کہ ٹیلنٹ کو کوئی روک نہیں سکتا۔

بیٹی کے شوبز میں آنے سے متعلق سوال پر ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ میں زویا  کے شوبز میں آنے کے خلاف کبھی نہیں تھا تاہم، اس کے بھائی کو اس کا انڈسٹری میں آنا پسند نہیں تھا اس لیے اس نے بہن کو روکنے کی کوشش بھی کی۔

ناصر ادیب کا کہنا تحا کہ فلم انڈسٹری خراب نہیں بلکہ اس میں موجود بعض لوگ خراب ہوتے ہیں، اس لیے میں نے بیٹی کو شوبز میں آنے سے قبل صرف ایک التجا کی تھی۔

فلم ساز ناصر ادیب نے کہا کہ میں نے بیٹی سے التجا کی تھی کہ شوبز انڈسٹری میں جاکر کوئی ایسا کام نہ کرنا کہ ان کے والد کا سر شرم سے جھک جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں