جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، مارچ میں مہنگائی کی شرح تین فیصد سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی تھوڑی بڑھ سکتی ہے اور اگلے ماہ مہنگائی کی شرح تین فیصد سے چار فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصدتک متوقع ہے۔

جنوری 2025 میں مہنگائی دواعشاریہ چارایک فیصد پر تھی جبکہ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح چھ اعشاریہ پانچ فیصد پر تھی۔

یاد رہے ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی ، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بے لگام چینی کی قیمتوں میں مسلسل بارہویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا ہے، ایک ہفتے میں چینی ایک روپے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں