جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کی آمد ، عوام کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر حکومتی فیصلے کے بعد عوام کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے ماہ صیام میں بلاناغہ گوشت کی خرید و فروخت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوانےاعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں منگل اوربدھ کے روز بھی گوشت کی فروخت جاری رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذبح خانوں کو بھی منگل اوربدھ کے روز کھلارکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کی شام پشاور میں طلب کیا ہے جبکہ ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں