جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

پاکستانی کمپنی نے لاکھوں یوروز کی ادویات ایکسپورٹ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فارما کمپنی نے پہلی بار مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کو ادویات کی ایکسپورٹ کر لی۔

اس حوالے سے پاکستان فارما انڈسٹری نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فارما کمپنی نے 5لاکھ 60 ہزار یورو کا بڑا برآمدی آرڈر کامیابی سے مکمل کرلیا۔

خط کے مطابق امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظوری سے ادویات کا برآمدی آرڈر مکمل کیا گیا ہے جس میں 2 لاکھ یورو کی پیشگی ادائیگی ہوئی اور حتمی رقم 3لاکھ 60ہزار یورو بھی موصول ہو گئے ہیں۔

خط میں بتایا گیا کہ مینا ریجن میں ادویات کی برآمدات کا سالانہ ہدف 8 سے 10ملین یورو رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں