جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا۔

نواز شریف سے خیبر پختونخوا کے تنظیمی امور پر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں صدر (ن) لیگ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا دل ہے، صوبے کے عوام نے تحریک پاکستان اور دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا (ن) لیگ کا ایجنڈا ہے، (ن) لیگی حکومت نے ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا بیڑہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان کی معیشت کو بحالی کے راستے پر ڈالا ہے، ملی ترقی کا سفر مکمل نہیں ہوگا جب تک صوبے اس میں شریک نہ ہوں، ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کیلیے ناگزیر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کیلیے حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کام کر رہی ہے، ملک کو ترقی یافتہ معیشت میں ڈھالنے کیلیے حکومت کام کر رہی ہے۔

18 فروری 2025 کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بدتمیزی اور بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا۔

ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے، سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی، مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔

صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی محنت کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں