جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

40 سالہ اداکارہ جو اسکرین پر 50 سیکنڈ کی جھلک کے 5 کروڑ لیتی ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

نہ اروشی روٹیلا، نہ عالیہ بھٹ، نہ پرینکا چوپڑا اور نہ ہی ایشوریا رائے؛ یہاں ایک ایسی مشہور اداکارہ کا ذکر کیا جا رہا ہے جو اسکرین پر 50 سکینڈ کی جھلک کے 5 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں اور ان کی مجموعی دولت حیران کر دینے والی ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نینتارا ایک انڈین اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر ساؤتھ انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر کیا تھا اور چھوٹی اسکرین پر شہرت حاصل کرنے کے بعد وہ بڑی اسٹار بن گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by N A Y A N T H A R A (@nayanthara)

40 سالہ نینتارا نے 75 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی اور خاص طور پر تمل میں غیر معمولی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ ساؤتھ ایڈین اداکارہ نے کیریئر کا آغاز ملیالم فلم (Manassinakkare) سے کیا جو باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی۔ بعدازاں، انہوں نے کئی ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ انڈین سینما کی ’لیڈی سپر اسٹار‘کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے بالی وڈ مین شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’جوان‘ کے ذریعے قدم رکھا جس نے باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

ایک رپورٹ کے مطابق نینتارا سیٹلائٹ ڈش کنکشن کے اشتہار کیلیے محض 50 سیکنڈ کے 5 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں جبکہ ایک فلم کیلیے ان کی فیس 10 کروڑ روپے ہے۔

نینتارا بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ان کی مجموعی دولت 200 کروڑ سے زائد ہے، اداکارہ نجی طیارے میں سفر کرتی ہیں جس کی مالیت 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

پیشہ ورانہ محاذ پر نینتارا 2024 میں ایک بھی فلم میں نظر نہیں آئی لیکن رواں سال وہ مختلف پروجیکٹس میں نظر آئیں گی جس میں ٹیسٹ، منانا گٹی سنس 1960، زہریلا، کس جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں