امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ہاتھ ملانے کے لیے آنے والے ایلون مسک کو زبردستی اپنی طرف کھینچ لیا۔
ایلون مسک شروع سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے کافی قریب ان کے دوست سمجھے جاتے ہیں، وہ دورہ سعودی عرب میں بھی امریکی صدر کے ہمراہ ہیں، تاہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی طرف کھینچ لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک چیز یقینی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اس انداز سے ہاتھ ملانا ایلون مسک کےلیے ایک غیر آرام دہ گھڑی تھی۔
امریکی صدر اپنے جذباتی انداز میں گلے ملنے، دھکے والے انداز اور ہاتھ ملانے کے لیے مشہور ہیں، وہ ماضی میں دوسرے عالمی رہنماؤں کے سامنے بھی غلبہ حاصل کرنے کے لیے اس طرز عمل کو استعمال کرتے رہے ہیں۔
باڈی لینگویج کے ماہر جوڈی جیمز نے بتایا کہ ٹرمپ کا مقصد عام طور پر اپنے حریف کو ‘باہمی دوستی کے ہتھکنڈے کا استعمال کرتے ہوئے ان کا توازن ختم کرنا ہوتا ہے، اس طرح کا طرزعمل سامنے والے شخص کے پُراعتماد ہونے کی صلاحیت کو غیرمستحکم کرنا ہوتا ہے۔