جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گوجرانوالہ: ڈسکہ واقع کا مرکزی ملزم 12 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالا: ڈسکہ میں دو وکلاء کے قتل کے ملزم تھانیدار شہزاد وڑائچ کو بارہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، سانحے کے خلاف وکلاء کی احتجاج اور ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

دو وکلاء کے قتل میں ملوث ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو گوجرانوالا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوا لے کردیا۔

ملزم کوسخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا تھا۔

- Advertisement -

ڈسکہ میں خوف کے سائے میں معمولات زندگی بحال ہونے لگی، شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے رینجرز کا گشت بھی جاری ہے۔

دوسری جانب سانحے کے خلاف مختلف شہروں میں وکلاء کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

گوجرانوالا میں وکلا سراپا احتجاج ہیں، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال ہے، میانوالی میں وکلاء نے جہاد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سرگودھا میں سانحہ ڈسکہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں