The news is by your side.

Advertisement

14 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان متاثرہ لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب میں جنسی درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، ملزمان 14 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر میں 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی، 7 سے زائد ملزمان نے بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کی، بعد ازاں ملزمان نشہ آور چیز کھلا لڑکی کو سڑک پر پھینک کرفرار ہوگئے، پولیس نے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا یہ واقعہ تھانہ آباد پور کے علاقے شیخ واہن کے قریب پیش آیا، بچی کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ زیادتی کے الزام میں 6 افراد گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ورثا کا کہنا تھا کہ راہ گیروں کی اطلاع پر پہنچے تو بچی سڑک پر بے ہوش پڑی تھی۔

کراچی: 8 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

خیال رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں 8 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے بچے کی لاش لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرکے والد کی مدعیت میں قتل اور بدفعلی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص بچے کی لاش پھینکنے جارہا تھا جسے مکینوں نے پکڑ لیا، شہریوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا ہے، جس کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا، جہاں مقتول کی شناخت 8 سالہ حارث کے نام سے ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں