The news is by your side.

Advertisement

پنجاب کے وزرا سے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی گئی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی، کارکردگی نہ دکھانے والے 6 وزرا پر فراغت کی تلوار لٹکنے لگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں عید کے بعد مرحلہ وار کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ مانگنےکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں وزرا سے ان کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ہیں جب کہ متعلقہ وزارتوں میں کفایت شعاری مہم، عوامی مسائل کے حل سمیت وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

وزرا سے کہا گیا ہے کہ 2 سال میں تحریک انصاف کے منشور میں شامل نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے بنائی جانے والی حکمت عملی اور اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

پنجاب حکومت کے اہم ذرائع نے بتایا کہ ناقص کارکردگی پر خاتون وزیر سمیت 7صوبائی وزرا کو نااہلی کےباعث ہٹانے جانے کا امکان ہے، ان وزرا کو کابینہ سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب میں 2 سالوں کے دوران 2 وزرا کوعہدوں سے ہٹایا گیا ہے، سمیع اللہ چوہدری اور اجمل چیمہ کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں