تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

منہدم ہونے والی عمارت سے 3 سالہ بچہ معزاتی طور پر زندہ نکل آیا

نئی دہلی : بھارت میں منہدم ہونے والی عمارت سے کئی گھنٹوں بعد کمسن بچہ معزاتی طور پر زندہ نکل آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر رائے گڑھ میں گزشتہ روز رہائشی عمارت اچانک گرگئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں ملبے تلے دب گئے تھے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں 9 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا تھا جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں نے ملبے سے تین سالہ بچے کو بھی زندہ نکالا ہے جو معزاتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 19 افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کےلیے آپریشن جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت میں 41 فلیٹ تھے جن میں سے 18 خالی پڑے تھے، عمارت میں کل 97 افراد رہائش پذیر جن میں سے 78 افراد عمارت گرنے سے قبل ہی باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم باقی افراد بدقسمتی سے ملبے تلے دب گئے۔

Comments

- Advertisement -