The news is by your side.

Advertisement

فیروزوالا، وکیل بیوی اوربیٹے سمیت قتل، بچہ معجزانہ طور پر محفوظ

فیروز والا : فیروز والا کے علاقے شرق پور روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبد الرؤف ایڈووکیٹ بیوی اور دو سالہ بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر گولیوں سے محفوظ رہا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز والا میں کار پرفائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے افراد شامل ہیں جب کہ پانچ سالہ بچہ معجزانہ طور بچ گیا۔

ریسکیور ادارے نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی بچے کو طبی امداد دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرؤف ایڈووکیٹ، ان کی اہلیہ اور ان کا دو سال کا بچہ شامل ہے جب کہ معجزانہ طور پر بچ جانے والے پانچ سالہ بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالرؤف ایڈووکیٹ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ملزمان تک پہنچ کر انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں