جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اے اور او لیول کے امتحانی نتائج، طلبا و والدین کو تحفظات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کیمرج نظام تعلیم کے اے لیول اور او لیول کے امتحانی نتائج پر طلبا و والدین نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں اے لیول او لیول کے امتحانات کے نتائج سے طلبا و والدین دونوں ہی مطمئن نظر نہیں آتے اور امتحانی نتائج پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ 2009-10میں برٹش کونسل کے کیمبرج سسٹم میں پیٹرن تبدیل کردیا تھا، جس کی وجہ سے ٹریش ہولڈ کو بھی کم نہیں کیا گیا، جس کے باعث کاپی کی ری چیکنگ 12ہزار روپے کے علاوہ مجموعی طور پراے اور او لیول کے طلبہ و طالبات خطیر رقم خرچ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

ماہرین تعلیم نے کہا کہ کاپیوں کی جانچ پڑتال کے نظام پر تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے، کسی بھی نظام تعلیم میں اگر خا میوں کی نشاندہی ہوتو اس کا حل نکالنا چاہئے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اے اور او لیول نظام تعلیم میں طالبعلم فی پرچہ 29ہزار روپے فیس کے علاوہ اسکول فیس کی مد میں 1لاکھ 80ہزار سے3لاکھ روپے تک ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی فیس اس کے علاوہ ہوتی ہے ، ان تمام مالی اخراجات کے بعد نتائج تسلی بخش نہ ہو تو طالبعلموں میں مایوسی پھیلتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں