تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‏’بھنگ کا ایک بیچ 12 ڈالر کا ہے اب بیج بھی تیار کریں گے‘‏

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کےایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کےقریب ‏بھنگ کے بیج بھی تیار کیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےسائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں پی سی ایس ‏آئی آرحکام نے بھنگ کی پیداوار کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھنگ کوصنعتی اورادویات میں ‏استعمال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سی بی ڈی آئل کا ایک لیٹر 10ہزار ڈالر ہے روات میں ادویات میں استعمال ‏کیلئےبھنگ کی کاشت شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھنگ کےایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کےقریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیےجائیں گے، ‏‏2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95ارب ڈالرتک پہنچ جائےگی۔

حکام نے بتایا کہ گجرخان میں صنعتی مقاصدکیلئے100ایکڑبھنگ کی کاشت شروع کریں گے اےاین ایف نےبھنگ ‏کی کاشت کیلئے4 سائٹس کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کےمنصوبےمیں سرمایہ کاری کیلئےسرمایہ کاردلچسپی لےرہےہیں ملک میں ابھی تک ‏بھنگ کےحوالےسےکوئی پالیسی نہیں، دسمبرتک ملک میں بھنگ کی کاشت کی پالیسی آجائےگی۔

Comments

- Advertisement -