آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلوی پیس اٹیک میں شامل اہم فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے بعد کپتان پیٹ کمنز بھی ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
دوسرے میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پیٹ کمنز کو کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے پر آئیسولیشن میں جانا پڑ گیا۔
پیٹ کمنز نے ریسٹورنٹ میں جس شخص کے ساتھ کھانا کھایا اس کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر کپتان کو فوری طور پر ہوٹل روم میں آئیسولیشن اختیار کرنا پڑی۔
کورونا ایس او پیز کے تحت کمنز کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے آئیسولیشن میں رہنا ہو گا اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں آئیسولیشن ختم کرنے کی اجازت ہو گی۔
پیٹ کمنز کی عدم دستیابی کی صورت میں اسٹیواسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Comments
- Advertisement -