تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی شہریوں کے لیے بڑا معاہدہ طے پاگیا

ریاض: سعودی ایرواسپیس انجینیئرنگ انڈسٹریز اور پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی کا اسپارٹن کالج آف ایروناٹکس اینڈ ٹیکنالوجی سے معاہدہ ہوگیا جس کے تحت شہریوں کو جہازوں کی مرمت سے متعلق تربیت دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے شہریوں کے لیے خصوصی پروگراموں کا تبادلہ ہوگا اور خصوصی گروپس تیار کرکے جہازوں کی مرمت ودیگر امور کے حوالے سے انہیں تربیت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق مملکت میں طیاروں کی مرمت، جانچ پڑتال اور معائنے کے ادارے سعودی ایرواسپیس انجینیئرنگ انڈسٹریز اور ہوابازی کے علوم کے کالج پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی نے اسپارٹن کالج آف ایروناٹکس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک مشترکہ تربیتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

معاہدے کے تحت تربیت یافتہ گروپس تیار کیے جائیں گے جس سے ایئرکرافٹ کی مرمت وبحالی کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا اس کے علاوہ سعودی شہریوں کی مذکورہ شعبے میں شمولیت کی بڑھوتی بھی ممکن ہے۔

اسپارٹن کالج آف ایروناٹکس اینڈ ٹیکنالوجی سعودی عملے کو خصوصی تربیت فراہم کرے گا، اس معاہدے کا مقصد سعودی ایرواسپیس انجینیئرنگ انڈسٹریز کے عملے کو جہازوں کی مرمت اور جانچ پڑتال کے حوالے سے مشاورت فراہم کرنا بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -