تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق این سی او سی کا تعلیمی سیکٹر سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، وزیرتعلیم شفقت محمود نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی جہاں ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے۔ اس موقع پر کورونا سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آٹھ فیصد سے زائد مثبت کورونا کیسز پر اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا، زیادہ متاثرہ اضلاع میں جامعات، مدارس اور ٹیوشن سینٹر بند رہیں گے۔

سندھ: آٹھویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے بحال نہیں ہوں گی، بڑا فیصلہ

یہ بھی کہا گیا ہے کہ نویں تا 12ویں جماعت کی کلاسز کے 19 اپریل سے آغاز کا فیصلہ ہوا۔ نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسز کا آغاز بورڈ امتحانات کی تیاری کیلئے ہوگا۔ اے، اے ایس، او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

نویں سے 12 ویں تک کلاسز کی تدریس اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ ہو گیا

جبکہ نیشنل بی ڈی امتحانات نئے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورناوائرس کے پیش نظر محکمہ تعلمیم نے 8ویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -