ہفتہ, جولائی 19, 2025
اشتہار

غلط مشورہ دینے پر ڈاکٹر کو سزا ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں عالمی وبا کورونا کے دوران غیر قانونی طور پر ماسک سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ دینے پر ایک ڈاکٹر کو قید اور پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈی کے مطابق گزشتہ پیر کو جرمنی کے وائن ہائم شہر کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران چار ہزار سے زائد افراد کو ماسک سے استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر ایک ڈاکٹر کو مجرم قرار دیتے ہوئے پونے تین سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ساتھ ہی اسے تین سال کام پر پابندی کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔

عدالت نے ڈاکٹر پر 29 ہزار 550 امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے جس اس نے سرٹیفیکٹ دیتے وقت لوگوں سے وصول کیے تھے جب کہ عدالت نے ڈاکٹر کے معاون کو بھی 2700 یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ڈاکٹر نے دلیل دی کہ ماسک پہننا لوگوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹر کے وکیل فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وائن ہائم میں عدالت کے باہر ڈاکٹر کی حمایت میں بہت سے لوگوں نے فیصلے اور وبا سے نمٹنے کے قواعد وضوابط کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جرمنی نے کچھ انڈور مقامات پر ماسک پہننے کی شرط کو ختم کیا تھا لیکن اب بھی ٹرین پر طویل سفر، اسپتالوں، نرسنگ ہومز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی ہے۔

سزا پانے والے ڈاکٹر نے وبا کے دوران چار ہزار افراد کو ماسک سے استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ جاری کیے تھے۔ ان میں زیادہ تر افراد وہ ہیں جن سے ڈاکٹر کی ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی اور ان کا معائنہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں