جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی ٹیکس محتسب کاؤنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر کاؤنٹر کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے، وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔

کاونٹر کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا، ادارے کے ہاتھوں کسی بھی متاثرہ شخص کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کی شکایت کو فوری اور بلا معاوضہ دور کرنا بھی ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کاؤنٹر کا قیام سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) کی جانب سے اس سلسلے میں دی گئی خصوصی ہدایات کی کڑی ہے۔

خیال رہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ایئرپورٹ پر دیگر اہم اقدامات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں