تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں ایک اور بڑا اقدام

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں سینٹرل بینک کا نظام وضع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی سینٹرل بینک کا نظام وضع کرنے کی منظوری دی گئی۔

دوران اجلاس کابینہ اراکین نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ سعودی مالیاتی اتھارٹی کا نام تبدیل کرکے سینٹرل بینک رکھا جائے گا، جبکہ سینٹرل بینک کی وہی ذمہ داریاں ہوں گی جو مالیاتی اتھارٹی کی ہیں۔

سعودی عرب میں نئے قانون کے مسودے کی منظوری

سینٹرل بینک معیشت کی بہتری کے لیے اپنی بھرپور ذمے داری نبھائے گا، جس میں کرنسی کو مستحکم اور مالیاتی اعتماد بحال رکھنا شامل ہیں، سینٹرل بینک ہی ملک کی کرنسی کے حوالے سے پالیسیاں مرتب کرے گا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ نئے نظام کے تحت سینٹرل بینک کو اصطلاحات ’ساما‘ ہی کہا جائے گا، کرنسی نوٹوں پر سعودی مالیاتی اتھارٹی لکھا جاتا رہے گا اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -