بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

امریکا میں پولیس نے سیاہ فام نوجوان پر گولیاں برسادیں

اشتہار

حیرت انگیز

اوہائیو: امریکہ میں نسل پرستی کا ایک اور واقعہ، پولیس نے معمولی سی غلطی پر سیاہ فام نوجوان پر 60 گولیاں برسادیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اوہائیو میں پیش آیا ہے، جہاں ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے روکا گیا، تاہم نوجوان نے گاڑی بھگادی، پولیس نے چند منٹ تک پیچھا کرنے کے بعد سیاہ فام نوجوان پر گولیاں برسادیں، 25 سالہ سیاہ فام نوجوان جے لینڈ واکر پر 60 گولیاں فائر کی، جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نہ رکنے پر چند منٹ تک پولیس نے اس کی گاڑی کا پیچھا کیا، واکر گاڑی روک کر بھاگنے لگا جس پر پولیس نے اس پر فائرنگ کی۔ پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ جے واکر نے پولیس پر فائر کیا تھا جس کی وجہ سے اس کو روکنے کی کوشش کی اور بھاگنے پر فائرنگ کی۔

واقعہ کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں نوجوان کو غیر مسلح بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پولیس اہلکار جے واکر پر فائرنگ کررہے ہیں۔

سیاہ فام شہری کے قتل میں ملوث 8 پولیس اہلکاروں کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں