تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بصرہ میں بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق، 20 زخمی

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شہر بصرہ میں آج منگل کی دوپہر ایک بڑے اسپتال کے نزدیک ہوا جس میں متعدد گاڑیاں جل کر خاکسٹر ہوگئی جب کہ متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

سینئر عراقی عہدیدار نے بم دھماکے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، حکام کی جانب سے دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے ہلاک اور زخمیوں سے متعلق کہا کہ دھماکے کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے۔

ایران کی حمایت یافتہ عراقی افواج اور ملیشیاؤں نے دسمبر 2017 میں داعش کو ان کے زیر قبضہ علاقوں سے نکال باہر کیا تھا اورعراق نے داعش مخالف جنگ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد سے یہ جنگجو گروپ خاص طور پرعراق کے شمال میں وقفے وقفے سے حملے کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -