تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلے گی

سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کی ہے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عالمی بینک کی درخواست کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن اور عالمی بینک کے نمائندوں کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ سمیت بلٹ ٹرین منصوبے پر تفصیلی غور وخوض اور گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد تک بلٹ ٹرین چلائیں گے جس کو بتدریج سکھر تک توسیع دی جائے گی، اس منصوبے کے لیے عالمی بینک تعاون کرے۔

اجلاس میں بی آر ٹی یلو لائن اور تین سو مزید الیکٹرک بسیں لانے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا اور صوبائی وزیر کی تجویز پر عالمی بینک کے نمائندوں نے جوائنٹ سروے کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ بی آر ٹی یلو لائن پر 438 ملین امریکی ڈالرز لاگت آئے گی جب کہ عالمی بینک کے وفد کو کراچی میں 300 الیکٹرک بسیں فوری لانے کی بھی پیشکش کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر کرنے کیلیے کوشاں ہے، سکھر بلٹ ٹرین کا بہترین روٹ ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کیلیے ٹرانسپورٹ شعبے میں بہترین مواقع ہیں۔

اس موقع پر عالمی بینک کے وفد کی صوبائی وزیر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

- Advertisement -