تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

قربانی کیلیے لایا گیا اونٹ کرنٹ لگنے سے ہلاک

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں قربانی کیلیے لایا گیا اونٹ کرنٹ لگنے سے مرگیا، کے الیکٹرک کا عملہ تاحال مذکورہ جگہ نہیں پہنچا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے ای کی بدانتظامی اور نااہلی نے قربانی کے جانور کو بھی نہ چھوڑا اور کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں قربانی کیلیے لایا جانے والا اونٹ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق بجلی کی ہائی ٹینشن کیبل باہر چھوڑ دی گئی تھی جس سے پای اور کھمبے میں کرنٹ آگیا، حادثے کے بعد اہل محلہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ گلی کو رسی لگا کر بند کردیا تاہم کے الیکٹرک کا عملہ تاحال وہاں نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ ہر سال موسم برسات میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانوں اور املاک کا ضیاع شہر قائد میں معمول بن چکا ہے لیکن کے الیکٹرک تاحال اپنا قبلہ درست کرکے کارکردگی کو بہتر نہیں بناسکا ہے۔

گزشتہ روز بھی دھوراجی اور نارتھ کراچی میں دو نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، کے الیکٹرک نے دھوراجی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا اور کہا کہ جائے حادثہ کے نزدیک کے الیکٹرک کی کوئی ٹوٹی تار یا کھمبا موجود نہیں ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ فٹ پاتھ پر لگے سٹریٹ لائٹ پول سے پیش آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -