پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ہڑتال پر جماعت اسلامی کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کرنے پر جماعت اسلامی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کارکنان کےخلاف تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا ہے۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی ، سڑک بند کرنے کی دفعات شامل۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ نامزد دیگر45 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کے بلوں میں اضافے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی کے خلاف چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ چاروں گورنر ہاوسز کے باہر دھرنا دیں گے، کل پاکستان کے عوام اور تاجر برادری نے پُرامن اور کامیاب ہڑتال کی، ہڑتال نے پیغام دیا ہے کہ ان معاہدوں کو نہیں مانتے جو سابق حکومتوں نے کیے۔

سراج الحق نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کا نقصان عوا م کو ہو رہا ہے، معاہدوں کی تفصیل لیں گے اور اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، ہمارے پڑوسی ممالک میں بجلی پاکستان سے سستی ہے اور یہاں عوام مشکل میں مبتلا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں