بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پولیس کی پھرتیاں، سالوں پہلے وفات پانے والی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب پولیس کی پھرتیاں، 16 سال قبل وفات پانیوالی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولیس سے 15 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سولہ سال قبل وفات پانیوالی خاتون کی مدعیت میں درج مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 30 دسمبر 2021ء میں فہمیدہ ارشد کی درخواست پر چوری کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ میں کھاد کی بوریاں چوری کرنے اور جائیداد پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق مدعیہ 2005 میں انتقال کر چکی ہے ۔ درخواست گزار محمد اکبر مدعیہ کا حقیقی بھائی ہے اور بہنوئی ارشد نے جائیداد پر قبضہ کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کروایا،مردہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمہ بے بنیاد قرار دے کر خارج کیا جائے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کے وکیل نے مدعیہ فہمیدہ ارشد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا،عدالت نے مقدمہ کے اندراج پر اظہار حیرانی کرتے ہوئے پولیس سے 15 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں