پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

لاہور بس میں اوباشوں کی نازیبا حرکات، خواتیں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور مسافربس میں خاتون کوہراساں کرنےکا تیسرا مقدمہ لاہور میں درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیباحرکات کرنے والوں کیخلاف درج ہوا۔ مقدمہ متن میں ‏کہا گیا ہے کہ خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بذریعہ بس لاہور آ رہی تھیں کہ راستے میں 2 اوباشوں نےخواتین کے ‏سامنے نازیبا اور فحش حرکات کیں۔

متن کے مطابق بس ڈرائیور کو بتایا گیا تو اس نےکہا لاہور جا کر پولیس کو کال کریں گے لاہورپہنچ کربس ڈرائیور ‏نے ملزمان کوبھگانےمیں مددکی۔

شیراکوٹ پولیس کوبس اڈےسےخاتون کی کال موصول ہوئی، بس ڈرائیور ملزمان کو فرار کرانے کے بعد خود بھی ‏بھاگ گیاتھا پولیس نےملزمان کو فرار کرانے والا بس ڈرائیور کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں