The news is by your side.

Advertisement

ٹک ٹاکر نبیل عرف بھولا کیخلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

لاہور: ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ نبیل اکرم عرف بھولاریکارڈ سے ایک سال سے تعلق تھا نبیل عرف بھولا ریکارڈ نے نجی ہوٹل بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نبیل نے بیان دینے پر سنگین نتائج کے ساتھ ساتھ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں