تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

ایک صدی پرانی اس تصویر میں کیا راز چھپا ہے؟

تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

یہ تصویر بظاہر ایک بڑے سے پرندے کی ہے، لیکن اس تصویر میں ایک شخص بھی چھپا ہوا ہے جو مچھلی پکڑ رہا ہے۔

اس شخص کو ڈھونڈنے کے لیے آپ کے پاس 11 سیکنڈز کا وقت ہے۔

کیا آپ مچھلی پکڑنے والے شخص کو ڈھونڈ سکے؟

اس کے لیے آپ کو تصویر کو الٹا کر کے دیکھنا ہوگا، الٹا کرنے کے بعد آپ کو دکھائی دے جائے گا کہ پرندے کی چونچ میں ایک شخص موجود ہے، پرندے کا سر ایک بڑی سی مچھلی ہے، اس کا جسم ایک جزیرہ، اور پرندے کی ٹانگیں درخت بن جائیں گی۔

یہ تصویر سنہ 1904 میں ایک مصور نے بنائی تھی اور اسے تب سے ہی ایک مشکل تصویر قرار دیا جاتا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -