تازہ ترین

دنیا کو مزید رہنے کے لائق کیسے بنایا جائے؟ سائنسدان پتہ لگانے میں کامیاب

نظام شمسی میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق سائنسدان محو تحقیق رہتے ہیں ایسی ہی ایک تحقیق نے ان کا حوصلہ بڑھادیا ہے۔

فلکیاتی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نظام شمسی میں کچھ تبدیلیوں کے باعث زمین آج کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ رہنے کے قابل ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں سائنسدانوں نے زمین، مشتری اور دیگر سیاروں کے مدار کا موازنہ کیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ اگر مشتری کا مدار ذرا سا تبدیل ہوجائے تو دنیا کو مزید رہنے کے لائق بنایا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں مثبت پیش رفت کے بعد سائنسدانوں نے اسی بنیاد پر ایک نیا شمسی نظام تیار کیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ اگر مشتری کے مدار کو تبدیل کر دیا جائے تو زمین کے مدار پر بھی فرق پڑے گا۔

جس کا یہ مطلب ہوا کہ زمین کے کچھ حصے آج کے مقابلے میں سورج کے زیادہ قریب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روشنیاں ہماری صحت کے لیے بھی نقصان دہ؟

سائنسی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ مقامات جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہتا ہے، وہ بھی گرمی کی وجہ سے بہتر ہوجائیں گے اور اس طرح زمین پر زندگی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ اگر مشتری سورج کے مزید قریب ہوا تو زمین کے بڑے حصے منجمد ہوجائیں گے اور زندگی معدومیت کا شکار ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -