اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بھارت سے چارٹرڈ طیارے کی کراچی لینڈنگ، 12 مسافروں کو لیکر دبئی روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت سے ایک چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اور یہاں سے 12 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے ایک چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اور یہاں سے 12 مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوگیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ بھارت سے آنے والے چارٹرڈ طیارے نے دوپہر 12 بجکر 10 منٹ پر کراچی میں لینڈ کیا اوریہاں سے 12 مسافروں کو سوار کرانے کے بعد طیارہ دبئی کی جانب پرواز کرگیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے سوار ہونے والے 12 مسافروں میں 2 غیر ملکی مسافر بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارہ برطانیہ کے جزائر مارشل میں رجسٹرڈ ہے، جو حیدرآباد دکن سے آیا اور 12 پاکستانیوں کو لے کر دبئی روانہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ بھارتی طیاروں کی چوتھی مرتبہ کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں بھی بھارت کے چار طیاروں نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں