The news is by your side.

Advertisement

سڑکوں پر مال بردار گاڑی دوڑانے والا بچہ، ویڈیو ریکارڈ ہوتی دیکھ کر فرار

سندھ کے شہر سکھر میں سڑکوں پر اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈال کر بچہ مال بردار گاڑی ڈرائیو کرتا ہوا نظر آیا جو موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ مناظر سکھر کے مصروف ترین علاقے سبزی منڈی میں دیکھے گئے جہاں بچہ مال بردار گاڑی چلاتا ہوا نظر آیا، اس موقع پر ویڈیو ریکارڈ ہوتی دیکھ کر بچہ گاڑی بھگا کر رفو چکر ہوگیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے بچہ کافی عرصے سے گاڑی چلا رہا ہے لیکن اس کے باوجود متعلقہ ادارے نے ایکشن نہیں لیا۔

بچے کا گاڑی چلانا ناصرف اس کے بلکہ سڑکوں پر موجود دیگر ڈرائیوروں کے لیے بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ ماضی میں اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں بچے ڈرائیونگ کرتے دیکھے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں