بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ہزاروں روپے چُرا کر گیم کھیلنے والا بچہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گھر سے ہزاروں روپے چرا کر بھگانے والا پب جی گیم کا شوقین بچہ 3 روز بعد مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ڈھونڈنکالان۔ بچہ ایک عرصےسے دوستوں کے ساتھ پب جی گیم کھیلتا تھا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ پب جی گیم کی وجہ سے ذہنی طور پر مکمل ہپنوٹائز ہو چکا تھا، 13سال کا ماجد گزشتہ 3 روز سے لاپتا تھا بچہ گھر سے 70 ہزار روپے بھی چرا کر لے گیاتھا۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی شوکت چنگیزی کے مطابق پیسوں سے دوستوں اور ماجد رحمان نے راستے میں شاپنگ کی بچے کے بیگ سے پب جی گیم میں استعمال کوسٹیوم طرز کی اشیا ملی ہیں۔

موٹروے پولیس نے بچے کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سٹی عارف والا میں درج تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں