تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

چین میں رنگا رنگ آئس فیسٹیول سج گیا، تصاویر

چین کے شہر ہاربن میں سال نو کا آغاز ہوتے ہی رنگا رنگ سالانہ آئس فیسٹیول شروع ہوگیا ہے جس کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چین کے سرد ترین شہر ہاربن میں سالانہ آئس فیسٹول شروع ہو گیا ہے۔ اس برفانی میلے کے لیے 80 ہزار مربع میٹر پر ایک برفانی شہر سجایا گیا ہے۔

برفیلے شہر میں منعقدہ فیسٹول میں مختلف دلفریب رنگوں سے جگمگاتے مجسمے، قلعے، ٹاورز اور بہت سے اسنومین رکھے گئے ہیں۔ جس کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے یہاں آ رہے ہیں۔

دلکش روشنیوں سے سجے برفیلے فیسٹیول کی خاص بات 100 میٹر اونچا اسکائی وہیل ہے۔ یہاں سے سیاح برفیلی وادی کا حسین نظارہ کرسکیں گے۔ یہ رنگا رنگ فیسٹیول فروری تک جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -