جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

کون سا ملک کے تمام شہریوں کو پنشن دینے پر غور کر رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ملتی ہے لیکن اب ایک حکومت اپنے تمام شہریوں کو پنشن دینے پر غور کر رہی ہے۔

دنیا میں پنشن کا حقدار صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہوتا ہے لیکن بھارت میں مرکزی حکومت ایک ایسے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس سے پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو نہیں بلکہ تمام شہریوں کو ملے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت ‘یونیورسل پنشن اسکیم’ پر کام کر رہی ہے جس سے ان تمام بھارتی شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو غیر منظم شعبے میں کام کرتے ہیں۔

اس یونیورسل پنشن اسکیم میں ان کروڑوں بھارتی شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا جو سرکاری یا منظم نجی شعبوں کے بجائے غیر منظم اداروں میں کام کرنے والے مثلاً تعمیراتی شعبے (مزدور)، گھریلو ملازمین اور اس سے ملتے جلتے پیشوں سے منسلک ہیں اور حکومت کی کسی بڑی بچت اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس یونیورسل پنشن اسلیم کے تحت رقم جمع کرنا رضاکارانہ ہوگا اور حکومت اپنی طرف سے اس میں حصہ نہیں دے گی۔ تاین اس میں کچھ موجودہ اسکیموں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے اور شہریوں کے لیے حکومت کے زیر انتظام بچت کے ڈھانچے کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔

یہ نئی اسکیم سیلف ایمپلائڈ اور تنخواہ دار ملازمین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ اسے اب نئی پنشن اسکیم کہا جا رہا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کی دستاویز مکمل ہونے کے بعد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کر دی جائے گی۔

بھارت میں موجودہ نیا پنشن سسٹم (این پی ایس) 18-70 سال کی عمر کے تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے، بشمول بیرون ملک رہنے والے۔ یہاں تک کہ کارپوریٹ بھی اس اسکیم کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اپنے ملازمین کو فوائد پہنچا سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں