لاہور (22 جنوری 2026): حکومت نے ایک دن کے چوزے کے پر 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی لگا دی ہے، جب کہ چوزے کی مارکیٹ قیمت ہی 5 روپے ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن عبد الباسط اور وائس چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن ملک شریف نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ایک دن کے چوزے کے پر دس روپے ایکسائز ڈیوٹی لگا دی ہے اور مارکیٹ میں چوزے کی قیمت صرف پانچ روپے ہے، جس کی وجہ سے فارمرز اپنا مال نہیں بیچ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 70 سال میں ہماری امپورٹ اوپر نہیں گئی، اب انڈا بیچنے کو ترجیح دی جا رہی ہے، اس صورت حال پر اب فارمر چوزا بیچنے کی بجائے انڈا بیچ رہا ہے، اس سے مارکیٹ میں مرغی کی قلت ہو جائے گی اور ڈیوٹی لگانے کی وجہ سے مارکیٹ میں مرغی بھی نہیں آئے گی۔
انھوں نے بتایا کہ دوسری جانب حکومت نے فیڈ پر بھی ٹیکس لگایا ہوا ہے اور سارا بوجھ فارمر پر ڈالا جا رہا ہے، اگر سستی پروڈکشن مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوگی تو اس سے نقصان بھی حکومت کا ہی ہوگا۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف اے ڈی اے کو ختم کیا جائے اور اس ٹیکس کو ختم کیا جائے ورنہ فارممنگ بند ہو جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


